مراٹھا عریبین نے ٹی ٹین ٹرافی اپنے نام کرلی

مراٹھا عریبین نے دکن گلیڈیٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی مراٹھا عریبین نے ٹاس جیتنے کے بعد فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ دکن گلیڈیٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنزبنائے۔ اوپنز محمد شہزاد اور شین واٹسن خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھاسکے اور جلد ہی پویلین لوٹ گئے، محمد شہزاد نے 14 اور شین واٹسن نے ایک رن بنایا۔ لارنس نے4، کیرن پولاڈ نے 5، راجہ پکسے نے 23، آصف خان نے 25 بین کٹنگ نے 12 رنز بنائے۔ دکن گلیڈیئٹرز کے بلے بازوں نے آخری اوور میں تیز رن لینے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوئے اور دسویں اوور کی آخری 3 گیندوں پر 3 بلے باز بین کٹنگ ، پیٹریس اور فواد خان رن آؤٹ ہوگئے۔ مراٹھا عریبین کی جانب سے ڈیون براوو نے 2 وکٹیں حاصل کی جبکہ ملنگا، رنجیتا اور میکیلگم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ 88 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مراٹھا عریبین کے اوپنرز والٹن اور کرس لائنن نے ٹیم کو اچھا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 56 رنز بنائے والٹن نے 51 رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ کرس 16 رنز بناکر ظہور خان کی گیند پر کیرن پولاڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے دیگر بلے بازوں میں ایڈم نے 2 اور نجیب اللہ زادران نے 12 رنز اسکورکئے۔ مراٹھا عریبین نے آٹھویں اوور کی دوسری گیند پر مطلوبہ ہدف حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کی۔

 

To Top