Pakistan News

کلیوال زلمی لیگ/مین راونڈ پہلا روز

پریس ریلیز کلیوال زلمی لیگ/مین راونڈ پہلا روز پشاور میں کلیوال زلمی لیگ کے فائنل راونڈ کا پہلے روز پانچ میچز کے فیصلے ہوگئے، پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کے انعقاد کی خوشی میں پورے خیبر پختونخواہ میں کلیوال زلمی لیگ کا انعقاد کیا گیا پشاور میں کلیوال زلمی لیگ کے فائنل راونڈ کا پہلے روز پانچ میچز کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں ماسٹر بزن خیل بنوں نے ہنگو زلمی اور دوسرے میچ میں کنگز الیون سوات نے جنید خان کرکٹ اکیڈمی مانسہرہ کو ہرادیا تیسرے میچ میں انمول یونائیٹڈ ٹانک نے ہنگو زلمی اور چوتھے میچ میں فرینڈز الیون چارسدہ نے ماسٹر بزن خیل بنوں کو ہرادیا پانچویں میچ میں زلمی چیلنجرز مردان نے جنید خان کرکٹ اکیڈمی مانسہرہ کو ہرادیا۔ کلیوال زلمی لیگ کے بارے میں: پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کے انعقاد کی خوشی میں پورے خیبر پختونخواہ میں کلیوال زلمی لیگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مجموعی طور پر 272ٹیموں نے شرکت کی اور کل 530میچز کھیلیں گئے۔ آٹھ بہترین ٹیموں نے مین راونڈ میں جگہ بنائی ۔ پشاور زلمی میڈیا ڈیپارٹمنٹ #KZL #KaliwalZalmiLeague #WeAreKaliwal

 

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top