Pakistan News

پشاور زلمی کی کلیوال زلمی لیگ کا فائنل آج پشاور میں کھیلا جائیگا

پشاور زلمی کی کلیوال زلمی لیگ کا فائنل آج پشاور میں کھیلا جائیگا , پشاور زلمی کے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم بھی نوجوان پلئیرز کی حوصلہ افزائی کے لیے پشاور پہنچے پاکستان میں پی ایس ایل سیزن فائیو کے مکمل انعقاد کی خوشی اور نوجوان کرکٹرز کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنے کا عزم لیے پشاور زلمی کی کلیوال زلمی لیگ کا فائنل کل پشاور میں کھیلا جائیگا ۔وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش مہمان خصوصی ہوں گے لیگ کے دونوں سیمی فائنل میں کل کھیلیں جائیں گے پہلے سیمی فائنل میں فرینڈ الیون چارسدہ اور زلمی چیلنجرز مردان مدمقابل ہوں گے دوسرے سیمی فائنل میں کنگز الیون سوات اور ماسٹر بزن خیل بنوں مدقابل ہوں گے۔ سیمی فائنل کی فاتح ٹیموں کے درمیان فائنل تین بجے خیبر میڈیکل کالج گراونڈ , پشاور یونیورسٹی میں کھیلا جائیگا۔ پشاور زلمی کے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم بھی نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے پشاور پہنچے اور پشاور زلمی کے مینجر ارشد خان کے ہمراہ کلیوال زلمی لیگ کے میچز دیکھے۔ پشاور زلمی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top